دھوکہ نہ کھائیں یہ کراچی نہیں لندن ہے

پانی میں ڈوبے علاقوں کو دیکھ کر  دھوکہ نہ کھائیں یہ کراچی نہیں لندن ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق برطانیہ میں فرانسس نامی طوفان نے تباہی مچا دی ہے ۔

ملک کے زیادہ تر شہر کالی گھٹاؤں کی لپیٹ میں ہیں جس کے بعد اربن فلڈ کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔

برطانوی محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بعد علاقوں میں ستر سےنوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔

گرج چمک کے ساتھ بارشیں جمعہ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

برطانوی اداروں نے اس ضمن میں ایک الرٹ بھی جاری کیا ہے۔جس میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

مراسلے میں لندن سمیت بعض شہروں  میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں آگاہی فراہم کی گئی ہے ۔

سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

اب تک سب سے زیادہ بارش سکاٹ لینڈ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ جہاں نوے ملی میٹر کی بارش نے معمولات زندگی مفلوج کردیئے ہیں ۔

جزیرے آئل آف وائٹ میں 70کلومیٹر کی رفتار سے ہواؤں نے مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا ہے ۔

اسی طرح ڈیون ساحل  کے علاقے وائٹ بارو میں پچاس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

علاقے میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے جبکہ گلیوں اور سڑکوں میں گاڑیاں تیرتی دیکھی گئی ہیں ۔

انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں دن رات ایک کر رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ویلز کے علاقوں میں  بڑی تباہی ہوئی ہے ۔

فوری طور پر نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

اب تک سب سے زیادہ بارش سکاٹ لینڈ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ۔ فوٹو کریڈٹ:ڈیلی میل

محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں اگست کے مہینے میں موسم کی تبدیلی غیرمعمولی ہے ۔

اس سے قبل اگست میں اتنی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی ۔

طوفان فرانسس نے زور پکڑا تو لندن سمیت کئی شہروں میں ایمرجنسی لگانا پڑے گی ۔

یہ بھی پڑھیئے:کراچی میں بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر ساؤتھ ہمٹین میں بارش کی وجہ سے ہی پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ۔