وزیراعظم نےوکلاکی تقریب میں کیوں شرکت کی؟سپریم کورٹ برہم

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ وزیراعظم نےوکلاکی تقریب میں کیوں شرکت کی؟سپریم کورٹ برہم ہو گئی ۔ چیف جسٹس نے اسلام آباد کے کنونشن سنٹرمیں تقریب رکھنے پر از خود نوٹس لے لیا ۔

عدالت نے تحریری فیصلےمیں لکھا ہے کہ نجی تقاریب کا وزیراعظم کے سرکاری اقدامات سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم بتائیں سرکاری عمارت کنونشن سینٹر کو نجی تقریب کیلئے کیوں استعمال کیا گیا؟ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ سیاسی جماعت کی تقریب کے لیےسرکاری عمارت کنونشن سینٹر کا استعمال غیر قانونی ہے ۔ انتظامیہ بتائے کہ کیا فیس ادا کی گئی؟ کیاوزیراعظم سرکاری خرچ پرایسی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں؟عدالت کی رہنمائی کی جائے ۔ عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ وزیراعظم کا حلف اور قانون انہیں ایسے اقدام کی اجازت  دیتا ہے ؟ کیا کوئی جج بھی کسی سیاسی جماعت کے جلسے میں شرکت کر سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیئے:میرےعزیزہم وطنو،السلام وعلیکم

جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیئے کہ یہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ نے پیمرا سے کنونشن سنٹرمیں ہونے والی تقریب کی ریکارڈنگ بھی طلب کر لی اور حکم دیا کہ تقریب سے خطاب کرنےوالوں اور  ٹی چینلز پر کوریج کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عدالت عظمیٰ نےاٹارنی جنرل آف پاکستان ،پراسکیوٹرجنرل پنجاب،پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔ اگلی سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

One thought on “وزیراعظم نےوکلاکی تقریب میں کیوں شرکت کی؟سپریم کورٹ برہم

Comments are closed.