دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کا پٹرول ، چینی اور آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا عندیہ ، لائحہ عمل تشکیل دینے کے لئے کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دے دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی قیمتوں پر سخت سیاسی اور عوامی ردعمل کے بعد حکومت قیمتیں نیچے لانے کے لئے متحرک ہو گئی ۔ اس ضمن میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مہنگائی کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے۔ مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے۔
حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔ اجلاس میں حکام نے قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مہنگائی کے سدباب کےلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔فواد چودھری نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ ملک بھر میں آٹے اور چینی کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں۔