نائن الیون میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا، سمجھ نہیں آتی امریکا یہاں کیا لینے آیا ؟وزیراعظم

وقت اشاعت :19دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ نائن الیون میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا، سمجھ نہیں آتی امریکا یہاں کیا لینے آیا ؟وزیراعظم  نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں اہم سوالات اٹھا دیئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم   کا   کہنا تھا    کہ نائن الیون  واقعے میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا۔ سمجھ نہیں آئی امریکی افغانستان میں  کیااہداف حاصل کرناچاہتے تھے۔ افغانستان میں بحران سے شدت پسند تنظیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ پاکستان کی بدحالی کےذمہ داربھٹو اور شریف خاندان ہیں ۔ بھٹو اور شریف خاندان نےملکی وسائل کا ناجائزاستعمال کیا،اکثرلوگ پیسا بنانےکیلئے سیاست میں آتے ہیں، چینی اسکینڈل پرحکومت حرکت میں آئی۔وزیروں کیخلاف بدعنوانی کےالزامات آئےتوشفاف تحقیقات کروں گا۔

کرپشن ملکوں کو تباہ کردیتی ہے، غریب ممالک کی غربت کی وجہ وسائل کی کمی نہیں ،کرپٹ حکمران ہیں۔

وزیراعظم نے کہا چینی اسکینڈل پرحکومت حرکت میں آئی۔وزیروں کیخلاف بدعنوانی کےالزامات آئےتوشفاف تحقیقات کروں گا۔ بھارت  سے متعلق   سوال پر وزیراعظم عمران خان  نے کہا بی جےپی کی فسطائی حکومت بھارت اور خطے کیلئے خطرہ ہے، بھارت کی کسی بھی  مہم  جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے۔کشمیر کا مسئلہ ہرفورم پراجاگر کرینگے۔