SPORTS

جارحانہ موڈ والی افغان ٹیم کا بدترین کھیل ،کیابھارت کے ساتھ میچ فکس تھا ؟

وقت اشاعت :4نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ جارحانہ موڈ والی افغان ٹیم کا بدترین کھیل ، کیا  بھارت کے ساتھ میچ فکس تھا ؟سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے  دبئی میں افغانستان کو 66 رنز سے ہرا کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 211رنز  کے تعاقب میں افغان ٹیم سات وکٹوں پر 144 رنز بنا سکی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور لوکیش راہول نے دھواں دار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان 140 رنز کی طویل پارٹنر شپ بنی۔

روہت شرما نے 47 گیندوں پر 74 رنز بنا ئے۔ لوکیش راہول نے 48 گیندوں پر 69 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ریشابھ پنت اور پانڈیا نے بھی مشترکہ طور پر 21گیندوں پر سکور بورڈ میں 63رنز کا اضافہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے 20 اوورز میں دو وکٹوں پر210بنائے جو رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ مقرررہ اوورز تک سات افغان کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور سکور صرف 144رنز تک پہنچا۔ اس میچ کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر معاملہ خوب اچھالا اور دیکھتے ہی دیکھتے "فکسڈ” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ افغان بالر کیوں  فل لینتھ بلے کے نیچے باؤلنگ کرتے رہے ؟ایک صارف نے تصویر شیئر کی اور کہا کہ پاکستان سے ہار کر روتے رہے اور بھارت سے شکست کے بعد اتنی خوشی کیسی؟

https://twitter.com/ShoaibAyyub1/status/1455981712299552774

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت نے جیت کے لئے اچھا دام لگایا ۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کپتان محمد نبی نے کتنے ڈالر کھائے ؟کیا طالبان نے ڈیل کرلی؟

Related Articles

Back to top button