کرکٹ کے دیوانوں کےلئے بری خبریں ، پی ایس ایل اور ایشیا کپ ملتوی

وقت اشاعت :20مئی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کرکٹ کے دیوانوں کےلئے بری خبریں ، پی ایس ایل اور ایشیا کپ ملتوی  کر دیا گیا۔ کورونا کی وجہ سے بے یقینی کے سائے گہرے ہو گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ   کے بقیہ میچز کا انعقاد ممکن نہیں ۔  پی سی بی کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث لیگ کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنا پڑ رہے ہیں ۔ پی ایس ایل دوبارہ کب ہوگی ؟ ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا ویکسین کی لازمی شرط بھی رکھی گئی تھی جسے پورا کرنا پی سی بی کیلئے مشکل تھا۔

پی سی بی کے مطابق اتنے مختصر وقت میں آپریشنل تیاریاں بھی ممکن نہ تھیں ۔  براڈکاسٹرز کا تعلق بھارت اور جنوبی افریقا سے تھا جو سفری پابندیوں کی وجہ سے فوری امارات نہیں پہنچ سکتے تھے ۔ اسی بنا پر میگا ایونٹ ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری جانب  کورونا کی وجہ سے سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔