BREAKING

نیب کی جانب سے ریکور کی گئی 815ارب کی رقم سرکاری خزانے کے بجائے کہاں چلی گئی ؟

وقت اشاعت :4نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی 815ارب کی رقم سرکاری خزانے کے بجائے کہاں چلی گئی ؟قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوالات اٹھا دیئے ۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام  کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کےاجلاس میں نیب کی ریکور کی گئی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔ دوران اجلاس وزارت خزانہ کے  حکام نے خود ہی اپنی بے بسی کا اظہار کردیا۔ حکام نے کہا کہ نیب  کی  ریکوری میں سے 815ارب روپے   کہاں گئے؟کسی کونہیں معلوم۔ہم تو نیب حکام سے پوچھ بھی نہیں سکتے کہ پیسے کہاں ہیں؟وزارت خزانہ کےحکام کابے بسی کااظہار دیکھ کر ارکان نے حکومت کی کارکردگی اور ملی بھگت کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کمیٹی  نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب کے آڈیٹر کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سلیم مانڈوی والا  نے اس موقع پر کہا کہ  نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے ۔ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ادارہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا ۔ بتایا جائے کہ یہ رقم کہاں پڑی ہے ؟

Related Articles

Back to top button