ENTERTAINMENT

آخر جے بھیم کیوں بھارت میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے ؟

وقت اشاعت :18نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ آخر جے بھیم کیوں بھارت میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے؟یہ فلم ایمزون پرائم پر ریلیز ہوئی اور مقبولیت میں نمبرون ٹھہری ہے  ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق فلم جے بھیم بھارت میں نچلی ذات کے افراد پر ہونے والے ظلم کی داستان ہے ۔ فلم کو تامل زبان میں ریلیز کیا گیا ہے مگر یہ ہندو اور تیلگو میں بھی ڈب کی گئی ہے ۔ اس فلم میں نچلی ذات  سے ناروا سلوک اور ظلم کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہی وجہ ہے بھارتی سوشل میڈیا پر بھی اسی فلم کے چرچے ہیں۔

اس فلم میں بھارت میں ذات پات کی قید میں جکڑے انسانوں پر وحشیانہ تشدد کی وہ مثالیں بھی دکھائی گئی ہیں جنہیں عام طور پر بھارتی شہری زیر غور  لانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں یا پھر مجبور ی میں خاموش رہتے ہیں ۔  تاہم جے بھیم نے بھارت کو ترقی کی دوڈ میں آگے بڑھتے ہوئے ذات پات اور برابری کا درس دیا ہے ۔ فلم جے بھیم کی کہانی میں ایسے افراد کو انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے جو گزر بسر کے لیے سانپ اور چوہے پکڑنے کا کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ  دلت ہندوستانی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے قوانین ہونے کے باوجود انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button