SUPER LEADS

سانحہ مری کے دوران نیرو اسلام آباد میں سو رہا تھا، دوسرا نیرو لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے اجلاس میں بیٹھا تھا، شہباز شریف

وقت اشاعت :11جنوری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سانحہ مری کے دوران  نیرو اسلام آباد میں سو رہا تھا، دوسرا نیرو لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے اجلاس میں بیٹھا تھا، شہباز شریف  نے قومی اسمبلی میں حکومت پر کڑی تنقید کی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اپنی تقریر میں شہباز شریف نے کہا  مری میں سیاح پھنسے تھے مگر ایک نیرواسلام آباد میں سو رہا تھا۔ انہوں نے عثمان بزدار کا نام لئے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا دوسرا نیرو سیاحوں کو بچانے کے بجائے پارٹی اجلاس میں بیٹھا تھا۔ اس حکومت کو استعفی دے دینا چاہیے ۔ معصوم بچے دم توڑ گئے، بے حس حکومت نے نوٹس لینے میں بھی چوبیس گھنٹے گزار دیئے ۔ مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر لاکھوں لوگ جاتے ہیں ، کیا پہلی مرتبہ اتنی برف پڑی ؟ چھوٹے مسائل تو ہو جاتے ہیں مگر یہاں تو مجرمانہ غفلت سامنے آئی ہے ۔

مری کے ایس او پیز بنے ہوئے تھے ،ہم نے اربوں کی مشینری منگوا کر رکھی تھی مگر یہ حکومت کوئی اقدامات نہ کر سکی ۔ جس طرح حکومت نے معیشت کا برا حال کیا اسی طرح مری واقعے کو ڈیل کیا گیا۔ قائد حزب اختلاف کا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

 مری میں سیاحوں کو24گھنٹے میں ریسکیو کیا ، بزدار نے خود آپریشن کا جائزہ لیا، فواد

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا آج کے دور کا پابلو ایسکو بارکہہ رہا ہے کہ نیرو سو رہا تھا۔ شہباز شریف شعبدہ باز ہیں ۔ حادثات پرسیاست اور شعبدہ بازی کےسوا ان کے پاس کچھ بھی نہیں ۔

مری میں سیاحوں کو فوری ریسکیو کیا گیا۔ چوبیس گھنٹے میں سیاحوں کا انخلا کرایا گیا۔ مری میں پی ٹی آئی کے رہنما موجو د تھے ۔فواد چودھری کی تقریر کے دوران  اپوزیشن  کی جانب سے لوٹا کے نعرے  گونجتے رہے ۔

Related Articles

Back to top button