SUPER LEADS

مساجد کے لئے کورونا کے سخت قوانین ، عملدرآمد کیسے ہوگا؟

وقت اشاعت :23جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ مساجد کے لئے کورونا کے سخت قوانین ، عملدرآمد کیسے ہوگا؟ مذہبی رہنماؤں نے بیشتر حکومتی تجاویز مسترد کر دیں ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق این سی اوسی نے مساجد  کے لئے  نئے ایس او پیز وضع کر دیئے ہیں ۔ مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ماسک پہننالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہوگا۔ نئے قوانین کے مطابق بیمار افراد کو گھرمیں نماز پڑھنے اور نمازیوں کو گھر سے وضو کرکے آنےکی ہدایت کی گئی  ہے ۔ مساجد اور عبادت گاہوں کے قالین اٹھا دیے جائیں اورنمازیوں کےدرمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

این سی او سی کے مطابق کم سے کم لوگ مساجد آئیں۔بزرگ اور‏بیمارافراد ترجیحاً گھرپرنماز پڑھیں۔

کراچی میں نئے ایس او پیز کے بعد سوشل میڈیا پر بعض مذہبی شخصیات نے ان ایس او پیز میں سے بعض کو ناقابل عمل قرار دیا ہے ۔ مولانا اشرف صابری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ داغی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اللہ کےگھر آنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ حفاظتی انتظامات ضروری ہیں مگر لوگوں کو مساجد آنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان سخت قوانین پر عمل کون کرائے گا؟ مذہبی شخصیات ایسے قوانین ماضی میں بھی مسترد کر چکی ہیں ۔

واپس مرکزی صفحے پر جائیں

Related Articles

Back to top button