SUPER LEADS

شہباز شریف کی 14سال بعد چودھری برادران سے سیاسی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر  حمایت مانگ لی  مگر جواب کیا ملا ؟

وقت اشاعت :14فروری2022

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ شہباز شریف کی 14سال بعد چودھری برادران سے سیاسی ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر  حمایت مانگ لی  مگر جواب کیا ملا ؟

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق   ملکی سیاست میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے ۔ ماضی میں اختلافات کے بعد  شہباز شریف سیاسی مفاہمت کے لئے چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے ۔ اس سے پہلے آصف زرداری  اور مولانا فضل الرحمان نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگی ۔  ہفتے کے روزشہباز شریف پہنچے تو چودھری پرویز الہیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں  ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

اس دوران شہباز شریف نے چودھری شجاعت  کی جلد صحت یابی کی دعا کی بعد میں شہباز شریف ، پرویز الہیٰ اور شجاعت  حسین نے اکیلے میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مہنگائی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اب عمران خان کو نکالنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانا ہے ۔

اس موقع پر بعض ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف نے چودھری شجاعت سے نواز شریف کی بھی فون پر بات کروائی تاہم اس فون کال کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ دوسری جانب شہباز شریف کی درخواست پر چودھری برادران نے مشاورت کا وقت مانگ لیا۔

دی سپرلیڈڈاٹ کام کو ق لیگی ذرائع نے بتایا  ہے کہ چودھری برادران نے ویسے تو مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے تاہم  پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ق لیگ ووٹنگ میں ساتھ نہیں دے گی  اگرچہ غیر جانبدار رہنے  کا فیصلہ سامنے آسکتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button