وزیراعظم اور خاتون اول میں اختلافات اور علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، شہباز گل

وقت اشاعت :14فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ وزیراعظم اور خاتون اول میں اختلافات اور علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، شہباز گل  نے اختلافات کی تردید کر دی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کےموقع پر اہلخانہ کے ساتھ ۔ فوٹو کریڈٹ :ڈان نیوز

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹویٹر پر وضاحت دیتے  ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتےکے لئے  لاہور تشریف لے کر گئیں۔ پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔  سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں ان کے بار ے جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے۔