SUPER LEADS

مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے کا فوری ایکشن ،  نیوز ایجنسی کے مالک محسن بیگ گرفتار ، سیشن کورٹ نے چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا

وقت اشاعت :17فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے کا فوری ایکشن ،  نیوز ایجنسی کے مالک محسن بیگ گرفتار ، سیشن کورٹ نے چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا

محسن بیگ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے ۔ فوٹو کریڈٹ: دی سپر لیڈ

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مراد سعید کی ساکھ  خراب  کرنے کے کیس میں صحافی محسن بیگ گرفتار کر لئے گئے ۔ایف آئی اے  نے   اسلام آباد میں  رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کی گرفتاری عمل میں آئی  ہے ۔  ملزم نے دوران گرفتاری مزاحمت  کی اور   ٹیم پر فائرنگ کی۔ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔   محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی ، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ گرفتاری کے بعد  محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

ایف آئی اے کو چھاپہ مارنے کا اختیار ہی نہیں تھا، سیشن کورٹ

اسلام آباد میں سینئر صحافی محسن بیگ  کے گھر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔  اسلام آباد  کی سیشن عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کو چھاپہ مارنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ بغیر وارنٹ کے ریڈ کی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پانچ  صفحات پر مشتمل  حکم نامے میں قرار دیا کہ مقدمہ  نو  بجے  درج ہوا  اور ساڑھے  نو  بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔ سوا دو بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور غیر قانونی حراست میں رکھے محسن بیگ کو پیش نہیں کیا ۔ تھانہ مارگلہ کے  ایس ایچ او نے  اپنا الگ مقدمہ دیدیا۔ ایسا جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے کیا گیا۔   

Related Articles

Back to top button