SUPER LEADS

روس، امریکا، ترکی ، چین ،نیوزی لینڈ اور بھارت کا شہباز شریف کے لئے پیغام کس بات کی طرف اشارہ ہے ؟

وقت اشاعت :13اپریل2022

ندیم رضا، بیورو چیف دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،  واشنگٹن ڈی سی ۔ روس، امریکا، ترکی ، چین ،نیوزی لینڈ اور بھارت کا شہباز شریف کے لئے پیغام کس بات کی طرف اشارہ ہے ؟ تجزیہ کاروں نے ان مبارکبادوں کو ملک کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم کے لئے عالمی مبارکبادوں کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ حال ہی میں ورکنگ ویزے پر عمران خان  کی ماسکو آمد پر ون آن ون ملاقات کرنے والے روسی صدر نے شہبازشریف کو مبارکباد کا پیغام بھجوا کر سفارتی مبصرین کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ روسی سفارتخانے کو موصول ہونے والے صدارتی پیغام کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا  امید ہے شہباز شریف باہمی تعاون، افغان مسئلہ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف تعاون کو بڑھائیں گے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا نئے دور میں چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے سی پیک  کی تعمیراورمشترکہ مستقبل کے ذریعے پاک چین کمیونٹی کے مزید قریب ہونے کا منتظر ہے۔چینی ناظم الامور نے کہا شہباز شریف کو چین میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف  کو ترک صدر کا بھی فون آیا  ،بڑا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ کیوی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے  شہباز شریف کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا

کتنے ممالک عمران خان سے ناراض تھے ؟

تجزیہ کار خالد چودھری کے مطابق اہم ممالک  نے پاکستان میں تبدیلی کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ غور طلب امر یہ ہے کہ چین نے اپنے پیغام میں سی پیک پر کام بڑھانے  کی بات کی ہے ۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے لئے سی پیک پر کام بحال کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ایسے میں ناظم الامور کا شہباز شریف کو پسندیدہ کہنا بھی اس پالیسی کی عکاسی کر رہا ہے کہ اب سی پیک پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔

عمران خان کے دور حکومت میں پاک چین تعلقات مثالی نہیں رہے ۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم نے بھی اپنے پرانے دوست شہبازشریف کو حکومت میں آنے پر خوش آمدید کہا ہے اس سے لگ رہا ہے کہ ترکی بھی اب تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارت بڑھانے کی طرف آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد اور دو طرفہ تعلقات کے عزم کا اعادہ دونوں ممالک میں برف پگھلائے گا ۔ آنے والے دنوں میں سعودی عرب اور قطر سے بھی اچھی خبریں آئیں گی ۔ ظاہر سی بات ہے عمران خان انتظامیہ کی پالیسیوں سے کچھ ممالک خوش نہیں تھے ۔ 

Related Articles

Back to top button