شراب کا غیر قانونی پرمٹ۔۔ بزدار مشکل میں

پنجاب کے وزیراعلیٰ شراب کے غیر قانونی پرمٹ پر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ نیب میں پیشی کےموقع پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ  نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔ نیب حکام نے پرمٹ کی تفصیلات پوچھیں اور غیر قانونی بندربانٹ کا الزام لگایا ۔

جس پر عثمان بزدار نے جواب دینے کی مہلت مانگ لی ۔ حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سوال نامہ دے یا جسے وہ لے کر ساتھ روانہ ہو گئے ۔

سپر لیڈ ذرائع کےمطابق  وزیراعلیٰ کو بارہ صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں چند سوال آمدن سے متعلق بھی ہیں ۔ یوں یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ آئندہ آنےوالے دنوں میں عثمان بزدار کو آمدن سے زیادہ اثاثوں کا بھی جواب دینا پڑے گا۔

نیب نے جواب جمع کرانے کے لئے اٹھارہ اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ دوسری جانب قومی احتساب  بیورو کو وزیراعلیٰ کے خلاف  دو وعدہ معاف گواہ  بھی مل گئے ہیں ۔

اسی طرح سابق ڈی جی ایکسائز کی وعدہ گواہ معاف بننے کیلئے درخواست سامنے آئی ہے ۔ عثمان بزدار  کے سابق  پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی   نیب لاہور میں پیش ہوئے ہیں ۔

انہوں نے نیب کے سوالات کے جواب دیئے اور پرمٹ کے حوالے سے  وضاحت دی ۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو عثمان بزدار نے الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق نیب کےسامنے رکھ چکے ہیں ۔