دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ عمران خان این اے 45کرم کے ضمنی الیکشن میں بھی کامیاب ہو گئے ۔ انتخاب یکطرفہ ثابت ہوا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان نے میدان مار لیا ہے ۔ تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کا سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کی رو سے تحریک انصاف کے امیدوارعمران خان کامیاب ٹھہرے ہیں ۔ عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
عمران خان اور جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار جمیل خان میں سخت مقابلہ متوقع تھا، تاہم جمیل خان 12 ہزار 718 ووٹ حاصل کر سکے ۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی جس پر عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ٹرین آؤٹ انتہائی کم رہا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا تھا