دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ صحت یاب ہو کر ایک ماہ کے اندر دوبارہ اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دوں گا، عمران خان نے موجودہ لانگ مارچ عملی طور پر ختم کر دیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو کر ایک ماہ کے اندر دوبارہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دیں گے ۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے بھی خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو بھی الزام دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جنگ عوام کے لئے ہے ۔ اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ۔ عوام کو بیدار کرنے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ ہر صورت ان چوروں کو گھر بھیجنا ہوگا۔ انہوں نے فوج سمیت موجودہ حکومت کو براہ راست الزام دیتے ہوئے کہا کہ ان پر حملہ منظم ہے ۔ ایک نہیں دو جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ طے شدہ پلان تھا کہ مجھے ٹارگٹ کیا جانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے بھی تحریک پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پر امن تھا جسے جان بوجھ کر خراب کیا گیا۔عمران خان نے مختلف شہروں میں کارکنوں کو احتجاج جاری رکھنے کی بھی تلقین کی ۔