ندیم چشتی ، اسلام آباد
بلاول بھٹو نے ایف اے ٹی ایف قوانین پر حکومت سے تعاون سے انکار کردیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا ایف اے ٹی ایف پر آمرانہ قوانین بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔
ایسا کوئی قانون قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہونے دیں گے ۔ پیپلز پارٹی سمیت پوری اپوزیشن متحد ہے ۔ ایسے قوانین کا راستہ روکیں گے ۔ گفتگو میں بلاول نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا ریمنڈ ڈیوس پر ہیرو بننے والا کلبھوشن یادو کے معاملے پر خاموش کیوں ہے ؟ بھارتی دہشت گرد کو بھی این آر او دے دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی اپنی وزارت چھوڑ کر ادھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر بلاول نے مڈٹرم الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کا بھی عندیہ دیا۔