SUPER LEADS

لاپتہ افرادکوپیش کریں،پاکستان بارکونسل کی اےپی سی کامطالبہ

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ لاپتہ افرادکوپیش کریں،پاکستان بارکونسل کی اےپی سی کامطالبہ سامنے آنے سے ہلچل مچ گئی ہے ۔ اس اے پی سی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شرکت کی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد جوڈیشل سسٹم پر تنقیدی اور اصلاحی پہلو کا جائزہ لینا تھا۔ حکمران جماعت کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا مگر کوئی رہنما یا نمائندہ شریک نہ ہوا۔

کانفرنس میں شہبازشریف ، خواجہ آصف ، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی ۔ کانفرنس نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ایک ریاستی ادارہ ہے ۔ اس ادارے کو سیاست سے دور رہنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیئے :فوج کا تمسخر اڑانے پر دو سال قید، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

اعلامیہ میں اعلیٰ  عدلیہ میں ججز کی تقرری کا طریق کار غیر تسلی بخش قرارد یا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔ان خدشات کا اظہار کیا گیا کہ  جوڈیشل کمیشن ججز کا کنسورشیم بن چکا ہے ۔ انیس ویں ترمیم ختم  کی جائے ۔احتساب کا نظام ناکارہ قرار دیا گیا  اور اس نظام کے سیاسی انجینئرنگ  کیلئے استعمال ہونے کی  مذمت کی گئی ۔ اعلامیہ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مقدمے کے آغاز سے قبل قید میں رکھنا غیرقانونی قرار دیا جائے ۔ لاپتہ افرادکوپیش کریں،پاکستان بارکونسل کی اےپی سی کامطالبہ مقتدر حلقوں میں بھی زیر غور آیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Related Articles

Back to top button