BREAKING

پی ڈی ایم کوکوئٹہ کےریڈزون میں جلسےکی اجازت

2گھنٹے قبل

پی ڈی ایم کوکوئٹہ کےریڈزون میں جلسےکی اجازت مل گئی ہے۔ کارکنوں نے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں ۔ جلسہ 25اکتوبر کو ہوگا۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق بلوچستان حکومت نے خلاف توقع پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں ہی جلسے کی اجازت دے دی ہے ۔

اس حوالےسے مولانا فضل الرحمان نے رہنماؤں کو اپنے اپنے علاقوں سے کارکن لانے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ بلوچستان حکومت اپوزیشن الائنس سےمکمل تعاون کرےگی ۔ مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں مہیا کی جائیں گی جبکہ جلسے میں شرکا کو ماسک بھی دیئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں افغانستان سے حملے ہوتے ہیں ، اقوام متحدہ

جلسہ زرغون روڈ پر ہوگا۔ 25اکتوبر کو ہونیوالے جلسے کی میزبانی  ڈاکٹر  عبد المالک بلوچ  نبھائیں گے ۔واضح رہے کہ سڑک پر جلسہ ہونے کی وجہ سے شہرکی دیگر سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھ جائے گا۔ اس صورتحال میں تاجر تنظیموں نے دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ڈی ایم کوکوئٹہ کےریڈزون میں جلسےکی اجازت مل گئی ہے جس پر سکیورٹی امورکے حوالے سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں ۔ اس حوالےسے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جلسے کے لئے پی ڈی ایم قیادت کو ایس او پیز کی پاسداری کی یقین دہانی کرانا ہوگی ۔ حکومت جلسے کے حوالےسے تعاون کرے گی مگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button