مزارقائدپرنعرے،صفدرملک کےخلاف مقدمہ کس نےدرج کرایا؟

20منٹ قبل

مزارقائدپرنعرے،صفدرملک کےخلاف مقدمہ کس نےدرج کرایا؟ پیر  کے روز ہونےوالا مقدمہ معمہ بن گیا۔ مریم نواز نے بڑے انکشافات کر دیئے ۔

مریم نواز نے ایک روز قبل مزار قائد پر حاضری دی ۔اس دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کارکنوں سے نعرے لگواتے رہے ۔ ان نعروں میں سر فہرست ووٹ کو عزت دو کا تھا۔ صورتحال اس وقت پیچیدہ ہوگئی ۔۔جب وفاقی وزرا کی جانب سے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کا جواز بنا کر مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح چھ بجے پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کا دروازہ توڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے صفدر ملک کو باہر نکال کر حراست میں لے لیا۔ دن بھر یہ معاملہ خاصا گرم رہا ۔۔تاہم شام کےو قت سٹی کورٹ نے پولیس کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا ریمانڈ دینےسے انکار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب مریم نواز نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ سب جانتے ہیں مقدمہ کس نے درج کرایا ۔ نامعلوم افراد کون ہوتے ہیں سب کو معلوم ہو چکاہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدمہ سندھ حکومت نے درج نہیں کرایا۔ ان کی بلاول سے بات ہوئی ہے جنہوں نے اس مقدمے کی مذمت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی انکشاف کیا ہے کہ مقدمے کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں ۔ یوں یہ واضح ہو گیا کہ مقدمے کے پیچھے وہی لوگ ہیں جن کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بہت برا لگتا ہے ۔ یہ وہی نعرہ ہے جس پر ان کی تکلیف عیاں ہے ۔ مزارقائدپرنعرے،صفدرملک کےخلاف مقدمہ کس نےدرج کرایا؟ سپر لیڈ نیوز کے ذرائع کےمطابق ڈی جی رینجرز آفس سے پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کرائی گئی ۔۔تاہم سٹی کورٹ نے ریلیف دے دیا ۔