SUPER LEADSSUPER WORLD

چاندپرپانی کےمالیکیول دریافت،ناساکابڑا اعلان

26اکتوبر

چاندپرپانی کےمالیکیول دریافت،ناساکابڑا اعلان سامنے آگیا۔ امریکی خلائی ادارے نے پانی کی موجودگی کے فیصلہ کن ثبوت ملنے کا بھی دعویٰ کردیا۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق ناسا کے سائنسدانوں نے اس سال کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے ۔ چاند کی سطح پر پہلے بھی مالیکیولر پانی کی موجودگی کی علامات ملتی رہی ہیں تاہم ناسا کی طرف سے اب اس پانی کو ناقابل یقین حد تک بڑا ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس  اہم ترین پیش رفت سے چاند خلا بازوں کامستقل مسکن بن سکتا ہے ۔ ناسا کےماہرین کے مطابق تصور سے زیادہ پانی مل سکتا ہے ۔

مالیکیولر پانی کی غیرمبہم دریافت سے چاند پر خلائی اڈہ بنانے کی ناسا کی امیدوں کو فروغ مل گیا۔چاند پر مالیکیولر پانی کی موجودگی کی یہ دریافت ڈاکٹرکیسی نے ائیربورن اوبزرویٹری صوفیہ ٹیلی اسکوپ سے کی۔یہ رصدگاہ یعنی اوبزرویٹری زمین سے فضاء میں پرواز کرنیوالا ایک بوئنگ طیارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے:کائنات کے پراسرار راز

سائنسدانوں کے مطابق پانی کے مالیکیول چاند کی چمکدار سطح پر پائے گئے ہیں ۔ ان مالیکیولز کو کیمیائی عمل کے بعد قابل استعمال بنانے کاگمان کیا جاسکتا ہے۔ اگر اس میں کامیابی مل گئی تو تاریخ انسانی کی بڑی پیش رفت ہوگی ۔ ناسا کے مطابق اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ چاند پر سائنسدانوں کو دوبارہ اتارنے کے مشن بنائے گئے ہیں تاہم اب یقینی طور پر بہت جلد خلا باز چاند کے مہمان بنیں گے۔

Related Articles

Back to top button