ابھی نندن مٹھائی بانٹنےنہیں،حملہ کرنےآیا تھا،ایازصادق بدھ کو قومی اسمبلی میں دیئے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا غلط بیانی کر رہا ہے ۔
جمعرات کو ویڈیو پیغام میں ایاز صادق نے کہا کہ ابھی نندن کوواپس کرنے کافیصلہ سراسرغلط تھا۔ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے توسط سے کہلوایا کہ ابھی نند ن کو فوری واپس کرنا ہے۔کیا کوئی دباؤ تھا؟ وزیراعظم نے ہم سے شیئرکرنا مناسب نہیں سمجھا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے حمایتی ہیں بھارتی بیانیہ نہیں بول رہے مگر حکومت الزامات لگائے گی تو بھرپور جواب دیں گے۔ بات بہت آگے تک جائے گی ۔ انہوں نے پھر کہا کہ ابھی نندن مٹھائی بانٹنےنہیں،حملہ کرنےآیا تھا،ایازصادق نےدوبارہ دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ قوم کو بتایا جائے کہ آخر کیا جلدی تھی کہ ابھی نندن کو فوری ہی واپس بھجوا دیا گیا ؟قوم حکومت سے سوالات کے جواب مانگ رہی ہے ۔ عمران خان اپوزیشن کا سامنا نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میرے بیا ن کوتوڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کر رہا ہے ۔ حکومت جواب دینے کے بجائے الٹا غداری کے فتوے لگا رہی ہے ۔ ایسے کام نہیں چلے گا۔ حکومت اب عوام کے کٹہرے میں کھڑی ہے ۔ ملک تباہ کرنےوالوں کا بیانیہ بھی اب نہیں چلنے دیں گے۔ اپوزیشن متحد ہے جلد تحریک کے نتائج سامنے آجائیں گے ۔