دی سپر لیڈڈاٹ کام، پشاور۔ اچھےنمبروں کےلئےجنسی تعلق ضروری، اسلامیہ کالج پشاورکابڑاسکینڈل سامنے آگیا۔ طالبات نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں دل دہلا دینے والا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا۔ طالبات نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا سے گفتگومیں بتایاکہ اچھے نمبروں کے لئے بعض اساتذہ بلیک میل کرتےہیں ۔ جنسی تعلق قائم کرنے کی شرط عائد کرتےہیں ۔ اس واقعے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت میں کلبلی مچ گئی ۔
وزیراعلیٰ کے پی نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پہلے انتظامیہ نے پردہ ڈالنے کی کوشش کی تاہم جب معاملہ منظر عام پر آیا تو وی سی نے اعتراف کیا کہ ایک ٹیچر کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے ۔ تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب طالبات کاموقف ہے کہ ایک سے زیادہ ٹیچر اچھےگریڈ کے لئے طالبات کو تنہائی میں ملنے کا کہتے ہیں ۔ انکار پر کم نمبر اور ریسرچ پیپر منظور نہ کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے ۔ طالبات نے یہ بھی کہا کہ ایسا کئی سالوں سے ہورہا ہے ۔ شکایات کے باوجود کبھی انتظامیہ نے کارروائی نہیں کی ۔ صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہناہے کہ افسوسناک واقعات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اچھےنمبروں کےلئےجنسی تعلق ضروری، اسلامیہ کالج پشاورکابڑاسکینڈل سامنے آنے کے بعد سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مذمت سامنے آئی ہے ۔