القاعدہ کےسربراہ ایمن الظواہری کی موت کی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ عرب میڈیا نے القاعدہ ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ایمن الظواہری دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے ہیں۔عرب نیوز کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی موت گزشتہ ہفتے غزنی میں ہوئی ۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق ایمن الظواہری کی عمر 69 برس تھی اور ان کا تعلق مصر سے تھا، آخری بار ان کا ویڈیو پیغام ستمبر 2020 میں نائن الیون کے موقع پر سامنے آیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، فی الحال ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔ خیال رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی دہشت گر تنظیم القاعدہ کی باگ دوڑ ایمن الظواہری نے سنبھال رکھی تھی اور وہ ان کے قریب ترین رفقاء میں سے تھے