SUPER LEADSSUPER WORLD

سستی کوروناویکسین ابھی نہیں آرہی

دی سپر لیڈ ، واشنگٹن ڈی سی ، سستی کوروناویکسین ابھی نہیں آرہی ۔ ایسٹرازینکا نے اپنی کوروناویکسین کےدوبارہ ٹرائل کا اعلان کردیا۔ماہرین نے ویکسین کو دیر سے منظوری ملنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

کمپنی سی ای او نے ویکسین کےبین الاقوامی سطح پر دوبارہ ٹرائل کا اعلان کیا۔ان کاکہناتھاکہ ایسٹرازینکا کا دنیابھردوبارہ ٹرائل کیاجائےگا۔ جس کا مقصدٹرائل میں کم خوراک کیساتھ ویکسین کے زیادہ موثر ہونے کےحوالےسےتوثیق  کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کم خوراک ملنے والوں میں ویکسین زیادہ موثر ثابت ہوئی تاہم ابھی اس کی توثیق ہوناباقی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کوروناوائرس کےکچھ لرزہ خیزاعدادوشمار

ماہرین نے کمپنی کی جانب سے ایک اور ٹرائل پر امریکی اور یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے ویکسین کو دیر سے منظوری ملنے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔ ایسٹرازینکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کہتے ہیں کہ ٹرائل سے ویکسین کی منظوری کے عمل میں تاخیر نہیں ہوگی۔ایسٹرازینکا کی کوروناویکسن تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں  70سے90فیصد تک موثر ثابت ہوچکی ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے بھی ویکسین کو موثر قرار دیا تھا تاہم مزید جانچ کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مذکورہ ویکسین ہی تیسری دنیا کے لئے موزوں ثابت ہوگی کیونکہ اس کے ریٹ باقی ویکسینز کی نسبت کم ہونگے تاہم کمپنی کی جانب سے مزید ٹرائل کے اعلان کے بعد اس میں تاخیر ہوگی جس سے غریب ممالک میں ترسیل کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔جس سے یہ تاثر ملا ہے کہ سستی کوروناویکسین ابھی نہیں آرہی ۔

Related Articles

Back to top button