میانمار کے آرمی چیف کے مارشل لا کے بعدعزیز ہم وطنوں سے بڑے وعدے ، نئے الیکشن کا وعدہ کیا، ملک میں جمہوریت کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ۔
جنرل من آنگ ہیلنگ نے سول حکومت پر نا اہلی اور کرپشن کا الزام عائد کیا اور الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھایا ۔انہوں نے نئے الیکشن کا وعدہ بھی کیا ۔ جنرل من آنگ ہلینگ نے کہا کہ سول حکمران ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ۔ملک میں ماضی کے برعکس اصل جمہوریت قائم کریں گے ۔فوج آئین کا احترام اور اس پر عمل کرتی ہے ۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں، یہی نظام کی بنیادی ضرورت ہے ۔ کوئی ادارہ قومی مفاد سے بالاتر نہیں ۔دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ۔ سیکڑوں مظاہرین کا رنگون میں مارچ ہوا۔ پولیس نے واٹر کیننن کا استعمال کیا۔