سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ کورونا کے بھارتی ویرینٹ نے ہندوستان میں تباہی کے بعدحملوں کا دائرہ بڑھا دیا۔ پاکستان میں بھی کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی کے انکشاف نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا۔
سپر لیڈ نیوز پہلے ہی بھارتی سفارتی اہلکاروں کی پاکستان آمد کی خبر دے چکا ہے ۔ سفارتی عملے میں ایک خاتون ایسی تھیں جن میں کورونا مثبت پایا گیا تاہم انتظامیہ نے پھر بھی ان کو اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزارت صحت کے مطابق جنوبی افریقی قسم کے7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
تین روز قبل سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بھی کراچی میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم کے تیزی سے پھیلنے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 57 افراد کے نمونوں پرسیرولوجیکل تحقیق کے بعد جنوبی افریقی ویرینٹ پایا گیا ۔ بیس فیصد کیسز برطانوی تھی ۔