سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ نیا میڈیا آرڈیننس منی مارشل لا ہے ، شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں مجوزہ میڈیا آرڈیننس پر کھل کر تنقید کی اسے آمریت سے تعبیر کیا۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق سینیٹر شیری رحمان نےمیڈیا ریگولیشن آرڈیننس کو منی مارشل لا قرار دے دیا۔سینیٹ میں تقریر کےد وران انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کیوں لائے جارہے ہیں۔ حکومت میڈیا کی زبان کیوں بند کرنا چاہتی ہے؟سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کو جواز بناکر میڈیا پر قدغن نہ لگائیں۔ خدارا آرڈیننس کی فیکٹری بند کردیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا تو ضیا اور مشرف دور میں بھی نہیں ہوا تھا۔ تب بھی میڈیا اتنا زیر اثر نہیں تھا جتنا اب ہے ۔ سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے کہاکیا آرڈیننس لانا قانون کے خلاف ہے؟ ان صحافیوں کا کیا کریں جن کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کرادی گئی؟اداروں پر تنقید ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہےاس کا راستہ روکنا ہوگا اس لئے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔