پی ایس ایل سے ہیلز،آفریدی،نبی،انگرام،ویزے، گیل،سٹین ،بوپارا،پٹیل،لوئس آؤٹ

وقت اشاعت :4جون2021

سپر لیڈنیوز، لاہور۔ پی ایس ایل ، جہاں سے سلسلہ ٹوٹا وہیں سے جڑے گا۔ کرکٹ کے دیوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی ۔ پی ایس ایل  کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق پی ایس ایل پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے ابوظہبی حکام کے تمام خدشات دورکردیئے ۔ جس کے بعد شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ 9 جون سے ابوظہبی میں میلہ سجے گا ۔ پہلا میچ نو  جون کو ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلزاور لوئس گریگری، کراچی کنگز کے محمد نبی اور کولن انگرام،لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے اور سمت پٹیل اس مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہونگے ۔ اسی طرح ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی اور کرس لین بھی آؤٹ ہیں ۔

پشاور زلمی کے روی بوپارا اور ثاقب محمود جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  کرس گیل اور ڈیل سٹین دستیاب نہیں ہوں گے۔