SUPER LEADS

لوگ تنازعات کے حل کے لئے لادی گینگ سے رجوع کرتے ہیں ، ڈیرہ غازی خا ن میں سرکل افسر کی تہلکہ خیز رپورٹ

وقت اشاعت :6جون2021

سپر لیڈ نیوز، ملتان ۔ لوگ تنازعات کے حل کے لئے لادی گینگ سے رجوع کرتے ہیں ، ڈیرہ غازی خا ن میں  سرکل افسر کی تہلکہ خیز رپورٹ  نے حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان لگا دیئے ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق سرکل آفیسر ریزم خان کھوسہ نے سفاک گینگ کے حوالےسے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے ۔ رپورٹ میں سینئر افسر نے انکشاف کیاہے کہ عوام اپنے تنازعات حکومت کےسامنےلے جانے کے بجائے لادی گینگ کے پاس لے جاتے ہیں ۔ یعنی اس علاقے میں لادی گینگ پوری طرح متحرک ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بعض علاقے نو گوایریا ہیں ۔ یہاں رینجرز کی تعیناتی  ضروری ہے ۔ سرکل آفیسر کے مطابق علاقے میں پولیس کی نفری بہت کم ہے۔ پولیس سٹیشن غیر فعال ہیں ۔ یہاں تک کے گشت کے لئے موبائل وین تک دستیاب نہیں ۔ ریزم کھوسہ کی رپورٹ رسالدار نے   کمانڈنٹ کوبھیجی تھی   اس کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ رپورٹ کے مطابق لادی گینگ باقاعدگی سے  پنچایتیں لگاتا ہے جہاں لوگوں  کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے ۔ لوگ انصاف کےلئے لادی گینگ کو ہی اہمیت دیتے ہیں جس پر تشویش ہے ۔

Related Articles

Back to top button