عامر اصغر، سپر لیڈ نیوز، آزاد کشمیر ۔ آزاد کشمیر کے علاقے آزاد پتن میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ سڑک کے نیچے سے پہاڑ سرکنے لگا جو کسی بھی وقت سانحے کا سبب بن سکتا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے علاقے آزاد پتن میں سڑک کے نیچے سے زمین مسلسل سرک رہی ہے ۔ اس کی وجہ دریا میں پانی کا تیز بہاؤ ہے ۔ جیولوجیکل سوسائٹی آف آزاد کشمیر کے مطابق سڑک کے متاثرہ حصے سے چھ انچ تک شگاف نمودار ہوا ہے جبکہ زیر زمین پہاڑ کے سرکنے کی رفتار روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ اس متاثرہ حصے کی کل لمبائی دو سو میٹر ہے جس میں سے چالیس فیصد حصہ خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔ خطرناک حد تک لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باوجود انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی سڑک پر آمدورفت معطل کرائی ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی آبادی میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ کیونکہ پہاڑ سرکنے کی صورت میں سڑک دریا میں جا گرے گی ۔