جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا

وقت اشاعت :19مئی،2021

سپر لیڈنیوز، لاہور۔ جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا ۔ لاہور کی بینکنگ  عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بڑے دعوے بھی کر دیئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے  بزدار سرکار پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف آواز اٹھانے کےلیے گروپ بنایا ہے ۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا کارروائیاں بند کریں اور ہمارے گروپ کا خیال کریں۔ہم پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہو رہے ۔ ہماری جماعت پی ٹی آ ئی ہی ہے  ۔ ہم  یہ پارٹی نہیں  چھوڑ سکتےہیں ۔ صرف ہم خیال گروپ بنایا ہے تاکہ اپنی آوازکو موثر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے ہمارے گروپ کی وجہ سے طوفان برپا ہے ۔  ہمارے پارلیمانی لیڈر اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے ۔بجٹ میں عوام کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ جہانگیر ترین نے انتقامی کارروائیوں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔