BREAKINGSPORTS

کبھی ہار نہ مانیں ، پہلے سے زیادہ جذبے سے میدان میں اتریں ، حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات

وقت اشاعت :23ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کبھی ہار نہ مانیں ، پہلے سے زیادہ جذبے سے میدان میں اتریں ، حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، اہم تجاویز بھی دیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی ٹیموں کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کےلئے ایوان وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے الگ الگ گفتگو کی ، ان کو تجاویز دیں اور میدان میں جم کرکھیلنے کی تلقین کی ۔ عمران خان نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی بانوے کے ورلڈ کپ میں مایوس ہورہے تھے مگر میں نے کھلاڑیوں کو ہمت دی ہر کھلاڑی نے جان ماری اور پھر نتیجہ ساری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ آپ لوگوں نے پہلے سے زیادہ جارحانہ کھیل پیش کرنا ہے ۔ کبھی ہار نہیں ماننی ۔ وہ کھلاڑی ہمیشہ اوپر رہتے ہیں جو جذبے سے کھیلتے ہیں ۔ میدان  میں جان مارتے نظر آتے ہیں ۔

عمران خان سے ملاقات کے دوران چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بھی موجود تھے ۔ قومی کھلاڑیوں نے لیکچر کے بعد بہترین کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Related Articles

Back to top button