دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی سینیٹ میں طالبان کی حمایت کرنےو الے ممالک پر پابندی کا بل ، پاکستان کی جانب سے احتجاج ، دفتر خارجہ نے مایوس کن قرار دے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی سینیٹ میں طالبان کی مدد کرنے والوں پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا ہے ۔ بل پر گرما گرم بحث جاری ہے ۔ امریکی سینیٹرز کے بل کے مطابق پاکستان سمیت طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر طالبان پر پابندیاں لگائی جائیں۔طالبان کی مالی مدد بھی بند کی جائے جبکہ دوسرے ممالک کو بھی مدد نہ کرنے پر مجبور کیا جائے ۔
بل میں افغانستان پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اس بل میں پاکستان کا نام آنے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا بھی سخت ردعمل آیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق امریکی سینیٹرز کی جانب سے مجوزہ بل میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری ہے ۔
یہ بل 2001 سے پاک امریکا تعاون کی روح کے منافی ہے ۔ پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ۔ اس مسئلے کا حل صرف مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے ۔