پشاوربی آرٹی بسوں پرکالاجادوکرادیاگیا

عمران یوسفزئی،دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ پشاوربی آرٹی بسوں پرکالاجادوکرادیاگیا ۔۔سپر لیڈ ڈاٹ کام نے پشاور بی آر ٹی بس پر سفر کرنے والے چند مقامی افراد کی رائے لی تو دلچسپ تبصرے سننے کو ملے ۔ آخر بسوں کے ساتھ مسئلہ کیاہے؟اس کاجواب کسی کے پاس نہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق بدھ کے روز ایک اور بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد آپریشن بند کر دیا گیا۔ ایک  ماہ میں ہی آگ لگنے کے تین واقعات سامنے آنے کےبعد حکام بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہو گئے ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں لینے والے انجینئرز بھی وجوہات کا تعین نہ کرسکے ۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی  کے پاس 30مقامی انجینئرزہیں ۔ جو معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں چینی ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔

چینی انجینئرز آگ لگنے کی وجوہات بتائیں گے

سپر لیڈ نیوز ذرائع کے مطابق پہلے حادثات کے واقعات کی رپورٹس بھی تیار نہیں ہو سکیں ۔ تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق بیٹریاں گرم ہو رہی ہیں جس سے آگ لگنے کے واقعات ہو رہےہیں تاہم انتظامیہ نےا س وجہ کی تصدیق نہیں کی ۔  سروس بند کرنے کے بعد ہر بس کا تفصیلی معائنہ کیا جائےگا ۔

یہ بھی پڑھیئے۔طالبان کو ٹھکانے لگانے والی دوشیزہ مشکل میں

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق چینی ماہرین ہی حتمی رائے دے سکیں گے ۔ بسوں میں کئی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں۔سپرلیڈ نیوز نےاس حوالےسے چند شہریوں سے بات کی جنہوں نےسروس بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک شہری نور خان نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ اس بس میں سفر کر چکے ہیں ۔ یہ سفر نہایت آرام دہ ہے ۔ یقینا حکومت نے عوام کو ایک تحفہ دیا ہے ۔ مراد شاہ نے کہا کہ تربیت کی کمی کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیے کہ مکمل ٹریننگ کے بعد ہی بس سروس بحال کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔

زیادہ تر شہریوں نے اس سفر کوعوام کے لئے سہولت قرار دیا مگر کئی ایسے بھی تھے جو تنقید کرتے نظر آئے ۔ ایک بزرگ شہری نے کہا آگ لگنے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی ۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی تو عام شہریوں کو کیا معلوم ؟ انہوں نے کہا کہ پشاوربی آرٹی بسوں پرکالاجادوکرادیاگیا