دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ نئے آئی ایس آئی چیف سخت گیر افسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں ۔ اہم عہدے پر تعینات ہونے والے نئے سربراہ پنجاب ریجمنٹ سے وابستہ رہ چکے ہیں ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کر رکھا ہے ۔ وہ ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کر چکے ہیں ۔ آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔وہ کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے ۔ کراچی میں فوج کے ہاتھوں آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کے واقعے کے بعد انھیں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی جگہ کراچی کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ جنرل ندیم احمد انجم کی تعیناتی پر کور کمانڈرز کانفرنس میں تفصیلی مشاورت کی گئی تھی