دی سپر لیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان ریاست مدینہ کے خود ساختہ امیر ہیں ، مذہبی کارڈ کھیلنے سے باز رہیں ، احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ریاست مدینہ میں غیر ملکی تحفے ہڑپ کیے جاسکتے ہیں ؟
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد میں مہنگائی پر ن لیگ کےا حتجاج میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک تباہی کی داستان سنا رہا ہے ۔ ہر طرف مایوسی کا عالم ہے ۔ عمران خان ریاست مدینہ کے خودساختہ امیربنے ہوئے ہیں جس پر سب انہیں تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاقانونیت کی انتہا ہے ۔ ہر طرف مسائل اس حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر رہی ہے ۔ عمران خان نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے ۔ اس حکومت نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہاکر دیا ہے ۔ ن لیگ کے سینئر رہنما نے دسمبرمیں گیس کے شدید بحران کے خدشات کا اظہارکیا۔