دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ حکومتی وفد کی سعد رضوی سے جیل میں ملاقات کی کوشش، سربراہ ٹی ایل پی کا مذاکرات سے صاف انکار ،ادھر مظاہرین کا گوجرانوالہ کے قریب راستہ روک لیا گیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں وزرا کی تشکیل کردہ مذاکراتی ٹیم نے سعد رضوی سے مذاکرات کی کوشش کی ہے ۔ طے شدہ پلان کے مطابق سعد رضوی کو جیل سے نکال کر نا معلوم مقام پر مذاکرات کے لئے لے جایا جانا تھا۔ زیر گردش خبروں کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور آئے اور انہوں نے سعد رضوی کو قائل کرنے کی کوشش کی تاہم ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے جیل آنے کے بجائے پہلے سعد رضوی تک پیغام پہنچایا تھا تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی ۔
مذاکرات کے لئے وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر مذہبی امور صبح سے ہی لاہور میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شیخ رشید خود علما سے بھی رابطے کر رہے ہیں مگر زیادہ تر علما نے بھی مذاکرات میں کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے