BREAKINGSUPER LEADS

دنیامیں نئے وائرس کی انٹری کے ساتھ ہی نئی ویکسین کی بھی دوڑ شروع

وقت اشاعت :28نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ دنیامیں نئے وائرس کی انٹری کے ساتھ ہی نئی ویکسین کی بھی دوڑ شروع  ہو گئی ۔ موڈرنا اور فائزر کمپنیاں میدان میں اتر آئیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  برطانوی حکام نے اومی کرون کو اب تک  کی سب سے خطرناک قسم  قرار دیدیا۔ موڈرنا نے  اومی کرون کے لیے بوسٹر ویکسین تیار کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔فائزر اور دیگر کمپنیوں نے بھی نئے وائرس پر نظریں جما لیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائزر کے ماہرین نے ویرینٹ کے انکشاف  کے بعدمرکزی دفتر میں اہم اجلاس بلایا اور ویرینٹ کا جائزہ لیا ۔ کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق فائزر  کے ماہرین نے جنوبی افریقی وائرس کا خطرناک قرار دیا ہے ۔ اس پر ریسرچ جاری رکھی جائے گی ۔ ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ  ہم نئے کورونا وائرس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ یہ انتہائی خطرناک وائرس ہے

Related Articles

Back to top button