دی سپرلیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ مری میں قیامت ٹوٹ پڑی ، حکومت نے سیاحوں کو ہی ذمہ دار قرار دے دیا، اپوزیشن جماعتوں کی کڑی تنقید،حکومت کو بے حس قرار دے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سانحہ مری پر حکومت نے سیاحوں کو ذمہ دارقرار دیاہے ۔ فواد چودھری اور شیخ رشید کے بیانات کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ یاد رہے کہ فواد چودھری نے کہا تھا کہ خراب موسم کےباعث سیاحوں کو مری نہیں جانا چاہیے تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہر سال مری میں اتنے ہی سیاح آتے ہیں ۔ حکومت کو پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی مری میں سیاحوں کے رش کے بعد مزید سیاحوں کا داخلہ بند کردینا چاہیے تھا۔
مریم نواز نے عمران خان کو ٹویٹ پر براہ راست ٹیگ کر کے لکھا ۔ اللہ سے ڈر نہیں لگتا۔؟تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟حکومتوں کا کام سیاح گننا نہیں ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔شہبازشریف کی خدمت کا مذاق اڑانےوالے گرتی حکومت بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہا بہترہوتا مری میں سیاحوں کو سنگین صورتحال سے آگاہ کیاجاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہےکہ ٹریفک انتظامات کرنے کےقابل بھی نہیں،۔جب شہری پھنسے ہوئے ہیں تو انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟
حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کیا حق ہے؟