BREAKINGSUPER WORLD

ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے ۔۔ کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں  کا احتجاج حکومت  مخالف تحریک میں تبدیل  

وقت اشاعت :8فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ٹورنٹو۔ ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے ۔۔ کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں  کا احتجاج حکومت  مخالف تحریک میں تبدیل  ہوگیا۔ اوٹاوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف احتجاج کے لیے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے۔ شہر کے میئر  نے حالات  کو بے قابو  قرار دیتے ہوئے  ایمرجنسی نافذ کردی ۔ یہ احتجاج  ٹرک ڈرائیوروں نے شروع کیا۔  ہارن ، سائرن اور آتش بازی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ حکومت کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ۔ حکومتی  نوٹیفکیشن  کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو  کورونا ویکسین  لازمی لگوانی ہوگی ۔ اس پابندی کے بعد ڈرائیورز نے ٹرک کھڑے کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ دیکھتےہی دیکھتے یہ مظاہرے حکومت مخالف  تحریک میں بدل گئے ۔

 حالیہ احتجاجی مظاہرے میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف  پلے کارڈز بھی دیکھے گئے ۔ گزشتہ ہفتے، کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ "گو فنڈ می”  نے اس احتجاج کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کیا تھا۔پولیس نے مظاہرین کی مدد کرنے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان بھی کر  رکھا ہے ۔

Related Articles

Back to top button