BREAKINGSUPER LEADS

سری لنکا میں پاکستان سے ملتی جلتی سیاسی صورتحال ، حکومت کے 41ارکان پارلیمنٹ منحرف، لنکن صدر کا بھی آخری بال تک لڑنے کا اعلان

وقت اشاعت :8اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ سری لنکا میں پاکستان سے ملتی جلتی سیاسی صورتحال ، حکومت کے 41ارکان پارلیمنٹ منحرف، لنکن صدر کا بھی آخری بال تک لڑنے کا اعلان سامنے آیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام واشنگٹن ڈی سی  مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سری لنکا میں بھی سیاسی حالات پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں ۔ سیاسی بحران کے بعد آئینی طور پر بھی ایک خلیج پیدا ہو گئی ہے  ۔ ملک میں ایک بے چینی کی فضا پائی جاتی ہے ۔  حکومتی پالیسیوں سے تنگ حکمران جماعت کے ہی 41ارکان اسمبلی اپوزیشن سے جا ملے ۔ جس کےبعد سری لنکن صدر پارلیمنٹ  میں  اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے اپوزیشن کے دباؤ اور عوامی احتجاج کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

سری لنکا میں معاشی بحران بھی پاکستان کی طرح شدید ہو رہا ہے ۔ ڈالر کی مقابلے میں سری لنکن کرنسی مسلسل ڈی ویلیو ہو رہی ہے جس کے بعد معاشی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ معاشی بحران اور بڑھتی مہنگائی سے نمٹنے پر حکومت مخالف مظاہروں میں بھی شدت آتی جارہی ہے ۔اتحادیوں نے بھی حکومت سے استعفی  کا مطالبہ کر دیا جبکہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ اس دھمکی کے بعد لنکن صدر نے بھی غیر آئینی اقدامات سے اپنی حکومت کو سنبھالا دینے کی کوشش کی  اور یکم اپریل سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے ۔ صدرنے قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے  مشاورتی گروپ  بھی تشکیل دےدیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button