دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ شہباز شریف کا آٹے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی کر کے عوام کو سرپرائز ، آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کر دی ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نئے وزیراعظم نے روایتی انداز میں عوام کو ریلیف دینے کی ٹھان لی ۔ منگل کی شب ہنگامی اجلاس بلایا اور مہنگائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کےلئے آٹے کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کا حکم دےدیا۔ اس طرح رمضان میں یہ تھیلا 400روپےمیں دستیاب ہوگا۔
اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی بھی پانچ روپے سستی کرنے کی بات کی ۔ انہوں نے اجلاس میں کہا کہ باقی صوبوں کو بھی ریلیف کے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ چینی کی قیمت ہر صوبے میں کم از کم پانچ روپے کلو سستی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بلوچستان اور آزاد کشمیر کو سپلائی لائن میں بھی ریلیف دے ۔