دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، ممبئی ۔ تین روز میں دو بھارتی ماڈلز کی خودکشی ، وجوہات کا تعین نہ ہونے پر شوبز حلقوں کی تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی ماڈل منجوشا نی یوگی نے کمرے کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، یہ 3 دن میں دوسری ماڈل ہیں جنہوں نے زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر نے زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ بدیشا کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل منجو کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات یہی ہیں کہ ماڈل نے چھت سے لٹک کر پھندا لیا ہے مگر تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی رائے نہیں دے سکتے ۔
ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا کی خود کشی کی بھی وجہ سامنے نہیں آئی تھی ۔ پولیس نے گمان ظاہر کیا ہے کہ دونوں کی موت کی وجہ مشترکہ بھی ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب ماڈلز کی خودکشی کی واضح وجہ سامنے نہ آنے پر بھارتی شوبز حلقوں کی تشویش بڑھ رہی ہے ۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے