BREAKINGSUPER WORLD

 امریکہ میں شرح سود بڑھ گئی ، عالمی تجارتی منڈیوں کو شدید دھچکا، کرپٹو کرنسی  مارکیٹ کریش ، بٹ کوائن  کی مالیت مسلسل گرنے لگی

وقت اشاعت :18جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکہ میں شرح سود بڑھ گئی ، عالمی تجارتی منڈیوں کو شدید دھچکا، کرپٹو کرنسی مارکیٹ  کریش ، بٹ کوائن  کی مالیت مسلسل گرنے لگی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ عالمی مارکیٹوں کو لےڈوبا ۔تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ امریکی  خام تیل 109 اور برینٹ کروڈ113ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے ۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت 19ہزار امریکی ڈالر کےساتھ  دو سال کی  کم ترین سطح پر آگری۔ اسی طرح کرپٹو کوائن ایتھیریم  کی قیمت 993ڈالر ہو گئی ۔  شرح سود میں اضافے کےبعد عالمی معیشت سست ہونےاور انرجی ڈیمانڈ میں کمی کا خدشہ پیداہوگیا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان بھی خام تیل کی قیمتوں کولےڈوبی  ہے ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں  8ڈالر  اوربرینٹ کروڈ کی قیمت میں 7 ڈالرفی بیرل کمی  ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button