نیب نےانسانی عظمت کی توہین کی،سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کو ضمانت دینے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے
۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب کا خواجہ برادران کو حراست میں رکھنا نیب قانون سےمطابقت نہیں رکھتا۔
یہ مقدمہ بنیادی حقوق کی پامالی،آزادی سے محرومی،اور انسانی عظمت کی توہین کی کلاسک مثال ہے۔
ماتحت عدلیہ میں زیر التوادیوانی کیس کو نیب کے ریفرنس میں شامل کیا گیا۔بظاہرنہیں لگتا خواجہ برادران نے ایسا جرم کیا جس کا نیب ٹرائل ہو۔فیصلے میں انقلابی شاعر حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا گیا ۔