BREAKINGSUPER LEADS

ارشد شریف کی ہلاکت کے دوران گاڑی میں سوار خرم اور وقار سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی کینیا میں تفتیش

وقت اشاعت :31اکتوبر2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ارشد شریف کی ہلاکت کے دوران گاڑی میں سوار خرم اور وقار سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی کینیا میں تفتیش، نئے انکشافات سامنے آگئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے پاکستانی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کینیا پہنچ گئی ہے جہاں ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں سوار پاکستانی شہریوں وقار احمد اور خرم احمد سے تفتیش کی گئی ہے  ۔ تحقیقاتی ٹیم نے دونوں بھائیوں خرم احمد اور وقار احمد سے واقعے سے متعلق سوالات کیے۔ دوران تفتیش وقار نے بتایا کہ کسی دوست نے ارشد شریف کی میزبانی کا کہا تھا۔ وقار نے اس دوست کا نام بتانے سے گریز کیا۔ ارشد شریف ان کے گیسٹ ہاؤس میں دو ماہ سے قیام پذیر تھے ۔

نیروبی آنے سے قبل بھی ارشد شریف سے ایک مرتبہ ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائی ارشد شریف کے ساتھ موجود تھے تاہم فائرنگ کے وقت دونوں حیرت انگیز طو رپر محفوظ رہے ۔ ذرائع کے مطابق ارشدشریف جس فارم ہاؤس میں ٹھہرے وہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مالک کا ہے ۔

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اس با ت کا کھوج لگا ر ہی ہے کہ وقوعے کے روز دونوں بھائی ارشد شریف کے ساتھ کہاں جارہے تھے ۔ نیز  گولیاں  صرف ارشد شریف کے سر میں ہی کیسے لگ گئیں ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کے لیے کینیا میں موجود ہے

Related Articles

Back to top button