دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق برطانوی اخبار نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر بھی ویب سائٹ سے ہٹادی ہے ۔ معافی نامہ ویب سائٹ پر لگادیا اور کہا کہ غلطی ہوگئی، معاف کر دیا جائے۔
چودہ جولائی 2019 کی خبر میں شہباز شریف پر 2005 کے زلزلہ متاثرین کی امداد چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اخبار نے اپنی وضاحت میں لکھا کہ نیب نے شہباز شریف پر برطانوی شہریوں کا پیسہ گرانٹ میں خردبرد کا الزام کبھی نہیں لگایا۔ ادارہ اس غلطی پر شہباز شریف سے معافی مانگتا ہے ۔ برطانوی اخبار نے مزیدلکھا کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ اس لئے ہم وزیراعظم پاکستان سے معذرت خواہ ہیں ۔ واضح رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کر رکھا ہے ۔وزیراعظم نے موقف اپنایا تھا کہ مضمون بے بنیاد ہے اس سے ان کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اخبار کے بجائے شہزاد اکبر اور عمران خان کو شہباز شریف سے معافی مانگنی چاہیے ۔