عامرلیاقت کی تیسری شادی بھی ناکام،دانیہ شاہ خود ٹریپ ہوئیں یابلیک میل کررہی ہیں؟

وقت اشاعت :8مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام،کراچی۔عامرلیاقت کی تیسری شادی بھی ناکام،دانیہ شاہ خود ٹریپ ہوئیں یابلیک میل کررہی ہیں؟ عامر لیاقت نےجلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کر دیا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق عامر  لیاقت کے خلاف تیسری بیوی  نے بھی سنگین الزامات لگا دیئے ۔ دانیا  شاہ نے بھی علیحدگی کافیصلہ کر لیا۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا۔ موقف اپنایا عامر لیاقت منشیات کاعادی ہے۔تشدد کرتاہے۔ عدالت  حق مہر کی مد میں گیارہ کروڑ روپے،گھر اور زیورات ادا کرنے کاحکم دے ۔عدالت نے عامر لیاقت کوسات جون کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔

عامر لیاقت  نے اس حوالے سے جواب دیا کہ  منشیات کے دعوؤں میں صداقت نہیں ۔ انتظار کریں بہت جلد بھیانک حقائق سامنے لانے والا ہوں ۔

بیان کے بعد عامر لیاقت حسین نے انسٹا گرام سٹوری   پر دانیہ شاہ کے کردار پر سوالات اٹھادیئے اور کہا کہ مزید حقائق کا انتظار کریں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں میں اختلافات شدت اختیار کر چکے تھے ۔

دانیہ شاہ کے مبینہ طور پرکچھ پی ٹی آئی کے  افراد سے رابطے  تھے  اور  وہ عامر لیاقت کو بلیک میل کر رہی تھیں ۔ دوسری جانب عامر لیاقت کے قریبی دوستوں کے مطابق دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کو ٹریپ کیا ہے اس کے پیچھے سیاسی عزائم ہو سکتے ہیں ۔ ادھر دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین  ان کی بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ عامر لیاقت نشے کے عادی ہیں بیٹی کو کمرے میں بند رکھتے تھے کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔